26 ستمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے شہر چکوال ميں طلبہ کی بس پیر کی رات خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کي تعداد چونتيس ہو گئی ہے۔

ابنا: خبروں کے مطابق يہ افسوس ناک حادثہ اس وقت پيش آيا جب طلبہ سير کے بعد فيصل آباد واپس جا رہے تھے اور بريک فيل ہونے کے بعد تيز رفتار بس قابو سے باہر ہو گئ -

خبروں کے مطابق بس کو کاٹ کر بچوں کو باہر نکالا گيا - تينتيس لاشوں کي شناخت ہو گئ ہے جبکہ ايک لاش کي شناخت نہيں ہو پائي ہے

فيصل آباد ميں حادثے کے سوگ ميں عام تعطيل کا اعلان کيا گيا ہے پورے ضلع کے تمام تعليمي مراکز، دفاتر اور بازار بند رہيں گے............

/169